18 دسمبر 2021 - 14:49
ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء کا انعقاد

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت زہراؑ کو خراج عقیدت نذر کرنے کا حقیقی طریقہ یہ ہے کہ ہم خواتین کو وہ حقوق ادا کرنے میں کوئی بخل نہ کریں جو حقوق انھیں اسلام نے دے رکھے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اس سلسلے کی ایک پروقار مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدمندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر کہی سرکردہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور ان جگر سوز حالات کا تزکرہ کیا جن کا سامنا کرتے ہوئے خاتون جنت ؑ دنیائے فانی سے رخصت ہوئی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے سیرت و کردار کی وضاحت کی انھوں نے حضرت زہراؑ کے ساتھ پیغمبر اکرمؐ کی غیر معمولی محبت و عقیدت کو اس سیرت و کردار اور عظمت و منزلت کا نتیجہ قرار دیا جس سے خداوند عالم نے فاطمۃ الزہراؑ کو سرفراز فرمایا انھوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ نے اسلام کی تبلیغ و دعوت اور تحفظ وترویج میں اپنے پدر بزرگوار ؐ کی اس حد تک معاونت کی کہ رسول اکرمؐ نے اپنی بیٹی کو ام الابیہااور بعضتہ منی جیسے القاب سے نوازا آغا صاحب نے کہا کہ حضرت زہراؑ کو خراج عقیدت نذر کرنے کا حقیقی طریقہ یہ ہے کہ ہم خواتین کو وہ حقوق ادا کرنے میں کوئی بخل نہ کریں جو حقوق انھیں اسلام نے دے رکھے ہیں اور خواتین ان فرائض کو ادا کرنے کی کوشش کریں جن کا انھیں اسلام نے پابند کر رکھا ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242